ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

جمشید دستی نے وزیراعظم نوازشر یف کوسرپرائز دیدیا

datetime 16  جولائی  2017 |

لاہور(آئی این پی) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے وزیر اعظم کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)نے جے آئی ٹی اور پاناما کیس کاغصہ میرے اوپر نکالا،میں نے وزیر اعظم نوازشریف کے سامنے گو نوازگوکا نعرہ لگایا تھا اور بجٹ کی کاپی پھاڑی تھی ،مجھے اس جرم میں جیلوں میں گھسیٹا گیا،ذہنی ٹارچر کیاگیا اور میرے اوپر بچھواورچوہے چھوڑے گئے،

جماعت اسلامی نے رہائی کیلئے آوازاٹھائی،شکریہ اداکرنے آیا ہوں۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرمنصورہ لاہور میں پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کو گھوڑے والی لگام دی جائے، وہ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کررہے ہیں، مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ڈان لیکس کے ذریعے قومی رازفاش کیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہونے جارہا ہے،مالی دہشت گردوں کے سرغنہ کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ،ملک کو اس وقت سب سے بڑا خطرہ معاشی دہشت گردی سے ہے،اسمبلیوں میں موجود 70سے80فیصد لوگوں نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں،ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ لاہور میں وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف آئندہ انتخابات میں الیکشن لڑیں گے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کا کہنا تھا کہ جمشید دستی نے اپنے علاقے میں غریب طبقے کو متحد کرکیجاگیرداروں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے، پوری پاکستانی قوم آزاد عدلیہ اورجے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور جوبھی پانامالیکس پر فیصلہ سپریم کورٹ کی طرف سے آئے گا اس کو عوام خوشدلی سے قبول کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں عدل وانصاف کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے،ہم آئندہ بھی مظلوم عوام کے حقوق کے لیے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…