اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نواز شریف سے خطرہ ہے، جے آئی ٹی کے ہر صفحے پر ایک نیا انکشاف ہوا ہے، نواز شریف کے ہوتے ہوئے ذیلی ادارے کام نہیں کر پا رہے۔وہ بدھ کویہاں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے سپریم کورٹ پر بھی اعتراضات کئے جا رہے ہیں،
ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کرپشن ختم ہو،کہا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے، وزیراعظم کے ہوتے ہوئے ذیلی ادارے کام نہیں کر پا رہے۔ عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ نواز شریف سے ہے، وزیر اعلیٰ نے فلیٹس کے حوالے سے جھوٹ بولا، جے آئی ٹی کے ہر صفحے پر ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔