پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گدی نشین اور پیر کی گرفتاری مریدوں نے کہاں حملہ کرکے قبضہ کر لیا؟

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فتح جنگ کے علاقے قطبال میں گدی نشین اور پیر کی گرفتاری کے خلاف مریدوں نے تھانے پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک پیر خادم حسین کے ضلع میں داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی تاہم مقامی گدی نشین پیر امجد علی شاہ نے پابندی کے باوجود دربار میں اجتماع سے پیر خادم حسین کا خطاب کرایا تھا۔ قانون شکنی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قطبال تھانہ میں مقدمہ درج کرکے پیر امجد علی شاہ اور خادم حسین کو گرفتار کرلیا۔

جس پر ان کے مریدوں اور مقامی رہائشیوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے تھانے پر قبضہ کرکے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر اہلکاروں نے گرفتار شدگان کو دوسری جگہ منتقل کیا اور تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ ایک گھنٹے میں پیر کو رہا نہ کیا گیا تو تھانہ بھی جلا دیں گے۔ مریدوں نے راولپنڈی فتح جنگ روڈ ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کردی .بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…