جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایک اوراہم سیاسی رہنما نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم کے سابق بانی رہنما سلیم شہزاد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ہفتہ کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ کراچی میں امن، بہتر مستقبل اور صحت و صفائی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے آئے تھے، اپنی سیاسی جماعت بنانے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے کارکنوں اور رہنماں سے رابطے میں ہیں،

جلد کارکنوں کے ساتھ مل کرلائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کی موجودہ قیادت میں سب سے سینیئر ہیں، اس لئے فاروق ستار یا کسی اور سے نہیں ملیں گے، اگر کسی کو ملنا ہے تو وہ ان کے پاس خود چل کر آئے پھر بات ہوگی۔جے آئی ٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو استعفیٰ نہیں دیناچاہئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…