اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن آفتاب اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ قطری شہزادے نے پاناما کیس میں گواہی کیلئے مفت میں خط نہیں لکھا بلکہ اسے ایل این جی معاہدے میں 200 ارب روپے سے نوازا گیا ہے۔اگلے پانچ سالوں کے دوران اس معاہدے کی وجہ سے قوم کو مزید 5 ارب ڈالر کا ٹیکہ لگے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب اقبال نےمزید کہا کہ میں نے نواز شریف کو ووٹ دیا تھا
حکومتی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارا ووٹ ضائع ہوا ہے۔ٓدریں اثنا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و مزاح نگار آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ لیڈر کو ہر طرح کی تقریر کرنا آنا چاہئیے ۔ ان کا کہناتھا کہ ایک اچھا لیڈر تب تک نہیں بنا جاسکتا جب تک کہ ہر اس چیز پر عبور حاصل نہ کر لیا جائے جوایک اچھے لیڈر میں ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم ہیں ، لیڈر نہیں ۔ پیپلز پارٹی کےبانی رہنما کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کو آج تک کسی نے بھی وزیراعظم کے نام سےنہیں پکارا۔