جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے آئند ہ عام انتخابات میں فیورٹ کون سی جماعت ہوگی؟امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 14  جولائی  2017 |

نیویارک (آئی این پی)معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مسلم لیگ (ن) کو موجودہ بحران کے باوجود آئند ہ عام انتخابات کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کا معاملہ اب نوازشریف کے ہاتھوں سے باہر نکل چکا ہے تاہم مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے ساتھ بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی،میاں نوازشریف اپنی مدت پوری کرنے کی تیسری کوشش میں مصروف ہیں جس میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہتا ہے،

وزیراعظم اور انکی جماعت اپنے موقف پر بھرپور انداز میں ڈٹے ہوئے ہیں۔جمعہ کو نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن کیلئے بھی فیورٹ رہے گی ۔پاناما کا معاملہ اب نوازشریف کے ہاتھوں سے باہر نکل چکا ہے تاہم مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) اور حکومت نوازشریف کے ساتھ بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہے تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے ۔کیس کی اگلی سماعت پیر سے شروع ہوگی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کی۔میاں نوازشریف اپنی مدت پوری کرنے کی تیسری کوشش میں مصروف ہیں جس میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہتا ہے ۔تاہم جموریت پسندوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے خبردار کیا ہے کہ جتنا وقت قریب آتا جائے گا انھیں زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔دہائیوں کے دوران شریف فیملی نے لندن پارٹمنٹس کے بارے میں منتقلی کی وضاحتیں پیش کیں تاہم اس وقت قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جب انھو ں نے فیلٹس کی ملکیت کا اعتراف کیا۔۔گزشتہ سال پاناما پیپر ز میں نوازشریف کے بچوں کے نام آئے ۔جے آئی ٹی میں شامل بعض ارکان پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نوازشریف کا مستقبل لٹک گیا ہے اور انکی صاحبزادی کا تناظر بھی خطرے میں ہے لیکن وزیراعظم اور انکی جماعت اپنے موقف پر بھرپور انداز میں ڈٹے ہوئے ہیں

اور انھوں نے جے آئی ٹی کی تحقیقات کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل نوازشریف کو ہٹانے کی ساز ش قرار دیا کیونکہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت کے واضح امکانات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…