کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما عارف علوی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ رانا فیض الحسن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک منظر عام پر آنے کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بدامنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ عارف علوی کو نااہل قرار دیا جائے اور عمران خان کے خلاف بدامنی پھیلانے سے متعلق کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ چند روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پر آئی تھی جس میں عارف علوی نے عمران خان کو فون کے ذریعے پی ٹی وی کی نشریات بند ہونے سے متعلق ا?گاہ کیا جس پر تحریک انصاف کے چیرمین نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
عمران خان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
طلبہ کیلئے ای بائیکس، ایک لاکھ مزید بائیکس کا اعلان، درخواست کی آخری تاریخ آگئی
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































