جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’نواز حکومت کی نیندیں حرام ہو گئیں ‘‘ گرینڈ اپوزیشن نے آخری پتہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عدالتی فیصلے پر حکومت نے مٹھائیاں بانٹیں مگر جے آئی ٹی پر تابڑ توڑ حملے کر کے اسے متنازع بنانے کی کوشش کی۔ اس سب کے باوجود جے آئی ٹی نے

جس طریقے سے تفصیلی تحقیقات کی وہ سب کے سامنے ہے کیونکہ جے آئی ٹی نے ثبوتوں کے ساتھ ساری چیزیں پیش کی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا نواز شریف نے قومی اسمبلی اور قوم سے خطاب میں کہا تھا الزام لگا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے اور جے آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آیا کہ کرپشن ہوئی اس کے بعد اب قوم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہی ہے۔ خورشید شاہ نے بتایا اجلاس میں تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نظام چلنا چاہیے اور اسمبلی نہیں ٹوٹنی چاہیے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بات کرتے ہوئے کہا پوری اپوزیشن متفق ہے کہ ہم آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہیں اور انہوں نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نواز شریف کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاناما کیس کے معاملے میں جے آئی ٹی نے مکمل الٹر اساؤنڈ کیا ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا وہ قبول کریں گے۔اس سے پہلے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پیر کو سینیٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کی قرارداد منظور کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…