پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے موجودہ دور حکومت میں پاکستانی معیشیت کی صورتحال کیا رہی؟

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے 2017کے لیے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہے گی اور سی پیک کے باعث شرح مستحکم ہو کر چھ فیصد تک پہنچ سکتی ہے .

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی صورتحال اور معاشی اصلاحات کا عمل بہتر ہوا ہے.رپورٹ کے مطابق سی پیک کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھی ہے نیز پاکستان کا مالیاتی خسارہ 4.2فیصد ہے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ نہ ہونا تشویشناک ہے بیرونی ادائیگیاں زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈالیں گی . پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36فیصد ہے پاکستان میں صحت و تعلیم کی صورتحال مایوس کن ہے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تعلیم وصحت پر کم پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے غریب طبقہ تعلیم و علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم ہے پاکستان کا سب سے پسماندہ صوبہ بلوچستان ہے بلوچستان میں 50فیصد لوگ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں پاکستان میں خیرات وصدقات سے تقریباً سالانہ 330ارب روپے جمع ہوتے ہیں انسانی ہمدردی کی بناء پر 260ارب روپے لوگ انفرادی طور پر عطیہ کرتے ہیں غیر ملکی پاکستان کار خیر کے لیے سالانہ 70ارب روپے وطن بھیجتے ہیں آئی ایم ایف کا اپنی رپورٹ میں مذید کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی کوششوں سے غریب طبقے کی کافی مدد ہو جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…