لاہور(آئی این پی) طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث 37 پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے 22 منسوخ اور 15 تاخیر کا شکارہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ منورہ جانیوالی پرواز پی کے747اوراوسلو سے آنیوالی پرواز پی کے752منسوخ ہوئی، پی کے264اور کوالالمپورجانیوالی پروازپی کے898اورکوالالمپورسے آنیوالی پرواز پی کے899منسوخ ہو گئی
پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے312اورکرچی جانیوالی پرواز پی کے313 بھی منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز پی کے316اورکراچی جانیوالی پرواز پی کے317منسوخ ہوئی پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 307اور ابوظہبی سے آنیوالی پروازپی کے 264منسوخ ہوئی، پی آئی اے کی سلالہ جانیوالی پرواز پی کے235اور سلالہ سے آنیوالی پرواز پی کے236 بھی منسوخ پی آئی اے کی اسلام آبادجانیوالی پرواز پی کے654اوراسلام آبادسے آنیوالی پرواز پی کے655منسوخ ہوگئی، ایئربلیوکی شارجہ جانیوالی پرواز412 شارجہ سے آنیوالی پرواز413اور جدہ سے آنیوالی پرواز471 بھی منسوخ ہو گئی ایئربلیوکی ابوظہبی جانیوالی پرواز 430اور ابوظہبی سے آنیوالی 431پرواز منسوخ، ایئربلیوکی کراچی سے آنیوالی پرواز 404 اور کراچی جانے والی 405 پراوز بھی منسوخ ہو گئی۔