بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سرتاج عزیز کی سفارش پر پاکستانی مریضہ کو ویزہ جاری کردیا جائے گا،سشما سوراج

datetime 10  جولائی  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی مریضہ کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروا تے ہوئے کہا ہے کہ سرتاج عزیز کی سفارش پر پاکستانی مریضہ کو ویزہ جاری کردیا جائے گا،سمجھ نہیں آتا سر تاج اپنے شہریوں کی سفارش کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر

برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی سفارش پر پاکستانی مریضہ کو ویزہ جاری کردیا جائے گا انہوں نے کہا مجھے علاج کی غرض سے بھارت کے ویزہ کے حصول کی خواہشمند پاکستانی شہری سے ہمدردی ہے اور مجھے یقین ہے کہ سرتاج عزیز بھی اپنے ملک کے شہریوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنے ملک کے شہریوں کے بارے میں سفارش کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں۔بعدازاں سشما سوراج نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ ایوانتیکا یادیو کی ویزہ درخواست کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ درخواست پاکستان میں تعطل کا شکار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سرتاج عزیز نے اس خط پر بھی کوئی جواب نہیں دیا، جو انھوں نے ذاتی طور پر انھیں لکھا تھا، جس میں ایوانتیکا یادیو کی ویزہ درخواست کو منظور کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاکہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکیں، جسے پاکستانی ملٹری ٹریبونل کی جانب سے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔سشما سوراج نے کہا کہ ‘تاہم میں یقین دلاتی ہوں کہ سرتاج عزیز کی سفارش پر پاکستانی شہری کو فوری طور پر طبی ویزہ جاری کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ہندوستانی سفارت خانے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے

کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔لاہور کے علاقے مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال غازی آباد نے 10 لاکھ وصول کرکے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کے لیے بلوایا تھا۔تاہم ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ دینے سے انکار پر فائزہ تنویر نے پاک-بھارت سیاستدانوں اور رفاہی اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ انھیں علاج کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…