ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں غیرملکی ورکروں کو مقیم خاندان کے ہر فرد کا 100ریال ٹیکس دینا ہوگا،نئے قانون پر عملدرآمد شروع ہو گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ویژن 2030 کے تحت سرکاری املاک کا 5 فیصد حصہ بھی فروخت کردیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے بتایاکہ سعودی عرب کا تیل کی آمدن سے انحصار ختم کرنے کیلئے ویژن 2030 پر عمل جاری ہے۔
نئے ویژن کی روشنی میں مالی اصلاحات کی گئی ہیں اور ان اصلاحات کے تحت سعودی عرب میں کام کرنے والے ہر غیر ملکی کو اپنے خاندان کے چھوٹے یا بڑے فرد کا ایک سو ریال ٹیکس دینا ہوگا۔ یہ ٹیکس ہرسال بڑھتارہیگا اور 2020 تک یہ ٹیکس 4 ہزار 800 ریال ہوجائے گا جس کے بعد اس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔حکام کے کا کہنا تھا کہ 2020 تک سعودی عرب کے بجٹ میں بھی توازن پیدا ہوجائیگا اور تیل آمدن سے انحصار بھی ختم ہوجائے گا۔ ح



















































