جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

حقانی نیٹ ورک کہاں سے کارروائیاں کررہاہے؟پاکستان کے دعوے پرافغانستان کا شدیدردعمل

datetime 7  جولائی  2017 |

کابل(آئی این پی)افغانستان نے پاکستان کے حقانی نیٹ ورک کے کابل سے کاروائیاں کرنے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب امریکہ خطے میں دہشتگردی کے حوالے سے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے والا ہے پاکستان اس طرح کے تبصروں کے ذریعے بین الاقومی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ۔

جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حقانی نیٹ ورک سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ اور بین الاقومی برادری کے خطے میں عسکریت پسند گروپوں کے حوالے سے موقف سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ایسے وقت میں جب امریکہ خطے میں دہشتگردی کے حوالے سے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے والا ہے پاکستان اس طرح کے تبصروں کے ذریعے بین الاقومی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا تھاکہ ،حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے ۔ طالبان اور دہشتگردی کے دیگر نیٹ ورکس کا خاتمہ کر دیا ہے۔قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے۔بچے کچے طالبان افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔حقانی نیٹ ورکس سمیت دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…