جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی کا منصوبہ سامنے آگیا

datetime 7  جولائی  2017 |

پیرس(این این آئی)فرانس نے 2040 تک پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی لگانے کا منصوبہ پش کیا ہے۔ وزیرِ ماحولیات نکولاس ہولو نے اسے انقلابی قدم قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نکولاس ہولو نے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے ایک حصے پر عمل درآمد کے طور پر معدنیاتی ایندھن کے استعمال پر پابندی لگانے کے اس عزم کا اظہار کیا۔ا

نھوں نے کہا کہ فرانس 2050 تک کاربن نیوٹرل ہو جائے گا۔فرانسیسی مارکیٹ میں چلنے والی 3.5 فیصد گاڑیاں ہائبرڈ ہیں، تاہم خالص الیکٹرک گاڑیاں صرف 1.2 فیصد ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ 2040 تک موجود معدنیاتی ایندھن والی گاڑیوں کا کیا بنے گا۔ہولو کو نئے فرانسیسی صدر امانوئل میکخواں نے وزیرِ ماحولیات تعینات کیا ہے اور وہ ایک عرصے سے ماحولیات کے معاملے پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔میکخواں نے صدر ٹرمپ کو ‘دنیا کو پھر سے سرسبز بناؤ’ کی ترغیب دے کر امریکی ماحولیاتی پالیسی پر کھلم کھلا تنقید کی تھی۔ہولو نے کہا کہ جون میں صدر ٹرمپ کی جانب سے پیرس معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ فرانس کو کاربن نیوٹرل بنانے کا محرک تھا۔ہولو نے کہا کہ غریب شہریوں کو پرانی گاڑیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مالی مدد دی جائے گی۔اسی ہفتے کے آغاز پر کار کمپنی والوو نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2019 تک اس کی تمام گاڑیاں مکمل طور پر یا جزوی طور پر الیکٹرک ہوں گی۔ہولو کے مطابق فرانسیسی کار کمپنیاں جن میں پرجو، سٹروئن اور رینو شامل ہیں، اس چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب رہیں گی، تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ ایسا کرنا آسان نہیں ہو گا۔رینو کمپنی کی الیکٹرک کار ‘زوئی’ کا شمار یورپ کی مقبول ترین کاروں میں ہوتا ہے۔

تاہم یورپ میں اب بھی 95 فیصد گاڑیاں پیٹرول یا ڈیزل پر چلتی ہیں۔فرانسیسی حکومت کے دوسرے ماحولیاتی اعلانات میں کوئلے کے پلانٹس کو 2022 تک ختم کرنا، ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار 2050 تک نصف کرنا اور تیل اور گیس کی دریافت کے نئے لائسنسوں کا اجرا ختم کرنا شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…