اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پابندیوں نے اثر دکھانا شروع کردیا،قطرکی جانب سے بڑا آرڈرمنسوخ کرنے پر کھلبلی مچ گئی

datetime 7  جولائی  2017 |

دوحہ(این این آئی)قطر ایئر ویز نے چار اے 350 ائیر بس طیاروں کی خرید کا آرڈر منسوخ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ائیر بس نے کہاکہ آرڈر منسوخی کی وجہ طیاروں کی فراہمی میں تاخیر تھی۔طیارہ ساز کمپنی کے لیے اب یہ مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے کہ وہ ان طیاروں کا کیا کرے جن کی مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔

یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس اور امریکی کمپنی بوئنگ میں سخت مسابقت ہے۔ آرڈر منسوخ ہونے کی وجہ سے ایئر بس کو مسابقت کی اس دوڑ میں مزید مشکل پیش آ سکتی ہے۔قطر کی جانب سے آرڈر کی منسوخی کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایک ایسے وقت میں 283 نشستوں والے ان جیٹ طیاروں کے لیے نئے خریدار تلاش کرنا ہوں گے جب بڑے طیاروں کی مانگ کم پڑ رہی ہے۔ اور ان کے اندرونی ڈیزائن میں کسی نئی مطلوبہ تبدیلی کے لیے مزید 6 سے 8 کروڑ ڈالر صرف کرنا پڑیں گے۔آرڈر کی منسوخی کی وجہ فراہمی میں تاخیر اور کیبن میں نصب آلات کے معیار سے منسلک مسائل تھے۔ اور دوسرا یہ کہ قطر ایئر ویز خلیجی اور عرب ملکوں کے ساتھ سفارتی کشیدگی اور معاشی ناکہ بندی کی وجہ سے پیدا ہونے والا بحران کے دوسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے۔ اس بحران کے باعث قطر ایئر ویز کو اپنے کئی روٹ منسوخ کرنے پڑے ہیں۔قطر ایئر ویز نے سربراہ اکبر البکر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ایئر بس سے کہا تھا کہ ہمیں فوری طور پر طیارے فراہم کرے۔ تاخیر اس کی جانب سے ہو ئی ہے۔ائیر بس کمپنی کے ترجمان نے آرڈر کی منسوخی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ طیاروں کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سامان کے حصول کے مسائل ہیں ۔ لیکن اس کا کہنا تھا کہ یہ طیارے کسی اور خریدار کو دے دیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…