بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

برہان وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر وادی کشمیرمیں کرفیو اور سخت پابندیاں عائد

datetime 7  جولائی  2017 |

سرینگر( آن لائن )مقبوضہ کشمیرمیںآج معروف کشمیری نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر قابض انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کے علاوہ فورسز کی اضافی نفری تعینات ،کرفیو اورسخت پابندیاں عائد اور موبائیل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ سال 8جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں برہان وانی اور انکے دو ساتھیوں کو شہید

کردیاتھا ۔ سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر ہفتہ کو ہڑتال کی کال دی ہے ۔ انتظامیہ نے بھارتی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے جبکہ حسا س علاقوں میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کرنے کے علاوہ سخت پابندیاں عائد اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹوں اور موبائیل اور انٹرنیٹ سرو س کو منقطع کردیا گیاہے ۔ مظفر وانی کی برسی کے موقع پر کشمیری عوام کو احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے پوری وادی بالخصوص جنوبی کشمیر کے4اضلاع پلوامہ، اسلام آباد ، کولگام اور شوپیان میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیا ہے جبکہ ترال میں اکیس ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔سرینگر ، بارہمولہ ، شوپیاں ، خانیار ، رعنا واری ، مہاراج گنج ، صفا کدل اور نوہٹہ میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔وادی بھر میں ہزارں موٹر سائیکلوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ،شبیر احمد شاہ ، محمد اشرف صحرائی ، ظفر اکبربٹ ، مختار وازہ اور دیگر کو احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں اور جیلوں میں نظربند کردیا ہے ۔ادھربھارتی سیکریٹری داخلہ راجیو مہاریشی نے نئی دلی میں صحافیوں

کو بتایا ہے کہ ’’ کشمیر میں ہم کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں جبکہ بھارت نے امرناتھ یاترا کے بیچ 8جولائی کو ممکنہ صورتحال سے نپٹنے کیلئے بھارتی فورسز کی214اضافی کمپنیاں بھی کشمیر بھجوائی ہیں۔آئی جی کشمیر منیرا حمدخان کی طرف سے جاری حکم نامہ میں انٹرنیٹ فرہم کرنے والی کمپنیوں کو انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کی تمام ویب سائیٹس کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…