اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو شرمندہ کر دیا

datetime 7  جولائی  2017 |

واسا (آن لائن)پولینڈ کی خاتون اول نے امر یکی صدر ٹرمپ کو ان کے ہی انداز میں شرمندہ کردیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا 7 جولائی کو دورہ یورپ کے سلسلے میں پولینڈ پہنچے جہاں ان کی پولش صدر اینڈرزیج دودا اور ان کی اہلیہ اگاتا کورن ہاسر دودا سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے آغاز میں سب کچھ دوستانہ نظر آتا رہا مگر پھر مصافحے کا وقت آگیا۔پولش صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاتھ ملائے اور

پھر امریکی صدر نے پولش خاتون اول سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، مگر انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو پکڑنے کے بجائے پہلے میلانیا کا خیرمقدم کرنے کا فیصلہ کیا۔یا یوں کہہ لیں کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرانداز کردیا، ایسا معلوم ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کے بعد کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے.اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی اور ہر کوئی یہی سوال کرتا نظر آیا کہ یا واقعی پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو نظر انداز کیا؟اور اس کا جواب دینے کے لیے پھر پولینڈ کے صدر خود میدان میں آئے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کچھ حیران کن رپورٹس کے برخلاف میری اہلیہ نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ دونوں سے مصافحہ کیا تھا، آئیں جھوٹی خبروں کے خلاف جنگ کریں’.اس کے ساتھ ہیپولش صدر نے اس ملاقات کے موقع کی مکمل ویڈیو بھی ری ٹوئیٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پولش خاتون اول نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مصافحہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…