بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں پرائیوٹ سیکٹر کے غیر ملکی ملازمین پر بھی فیملی ٹیکس عائد

datetime 7  جولائی  2017 |

ریاض( آن لائن ) سعودی حکومت نے پرائیوٹ سیکٹر میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں سے بھی ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے جس سے مملکت سعودیہ میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی متاثر ہو گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے مملکت میں موجود وہ غیر ملکی افراد جو نجی شعبے میں ملازمت کرتے ہیں ان سے فیملی ٹیکس کی مد میں

100 ریال فی کس ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔ ہر غیر ملکی شہری اپنی فیملی کے ہر اس رکن (خواتین/ بچے) کے بدلے 100 ریال حکومت کو بطور ٹیکس ادا کرے گا جو ملازمت نہیں کرتے۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومت کی آمدنی میں ہونے والی کمی کو پورا کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے غیر ملکی شہریوں پر کسی بھی قسم کا ٹیکس عائد نہیں تھا۔ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ غیر ملکی افراد نجی شعبوں میں ملازمت کرتے ہیں اور سعودی عرب میں موجود ان کے ماتحت افراد کی تعداد تقریباً 23 لاکھ کے قریب ہے۔ سرکاری حکمانے کے مطابق فیملی ٹیکس میں 2020 تک ہر برس اضافہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…