ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا پانی روکنے والے بھارت کوقدرت کا تباہ کن جواب، آفت ٹوٹ پڑی،درجنوں ہلاک،ہزاروں بے گھر

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بھارت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان نے بتایاکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بیشتر واقعات شمالی مشرقی ریاستوں میں پیش آئے ۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر آسام کی ریاست ہوئی جس کے 27 میں سے نصف اضلاع میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ۔حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع کے تقریباً 750 دیہات زیرِ آب آنے سے لگ بھگ چار لاکھ افراد بے گھر ہوئے جن کی اکثریت علاقے میں بہنے والے دریاوں کے بلند کناروں پر پناہ لیے ہوئے ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث علاقے میں بہنے والے سب سے بڑے دریا برہم پترا سمیت کئی چھوٹے دریاوں میں بھی پانی کی سطح خطرے کا نشان عبور کرگئی ہے جس سے مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ریاست آسام میں امدادی سرگرمیوں کے نگران ادارے کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے گھروں کے علاوہ کئی اضلاع میں کھڑی فصلوں، سڑکوں، پلوں اور دریاوں اور نہروں کے پشتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔حکام نے مون سون کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر مزید علاقوں کے زیرِ آب آنے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔برِ صغیر میں مون سون کا موسم جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے جس کے دوران سیلاب کا آنا معمول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…