جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

ہم کسی بھی خطرے کے مقابل آپریشن کیلئے تیار ہیں،ترک صدر

datetime 6  جولائی  2017 |

انقرہ (آئی این پی )تر ک صدر ررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی خطرے کے مقابل آپریشن کیلئے تیار ہیں، امریکہ کی طرف سے دہشت گرد تنظیم وائی پی جی کو جو بھاری اسلحہ فراہم کیا گیا ہے وہ واپس اکٹھا کیا جائے گا اس بات کا یقین کرنا ناممکن ہے،وہ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم اس اسلحے کو بعد میں واپس لے لیں گے لیکن میں کہتا ہوں کی کوئی بھی کسی کو دھوکے میں نہ ہی رکھے تو بہتر ہے۔

ترک صدر اردگان نے فرانس24 چینل کے لئے انٹرویو میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسی بھی قسم کے خطرے کی صورت میں ہمارے فوجی آزاد شامی فوج کے ساتھ مل کر وہاں ہر طرح کا آپریشن کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گرد تنظیم وائی پی جی کو جو بھاری اسلحہ فراہم کیا گیا ہے وہ واپس اکٹھا کیا جائے گا اس بات کا یقین کرنا ناممکن ہے۔صدر اردگان نے کہا کہ وہ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم اس اسلحے کو بعد میں واپس لے لیں گے لیکن میں کہتا ہوں کی کوئی بھی کسی کو دھوکے میں نہ ہی رکھے تو بہتر ہے۔ترک صدر نے قطر بحرن کی حالیہ صورتحال پر بھی بات کی اور اس ملک میں ترکی کی فوجی بیس کو ختم کرنے یا نہ کرنے کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ اور فرانس کی بھی علاقے میں فوجی بیسیں موجود ہیں۔ لیکن اگر قطر ہم سے کوئی ایسی درخواست کرے یاکوئی ایسا مطالبہ کرے تو ہم یقیناًزبردستی وہاں نہیں رہیں گے۔ یہ موضوع دوہا انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کے قطر کے خلاف 13 شقوں پر مبنی ایک فہرست تیار کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ اس فہرست میں بعض شقیں ایسی ہیں کہ جو اس کے علاوہ اور کوئی مفہوم نہیں رکھتیں کہ میں تمہیں حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا،

تم حکومت کی حیثیت سے اپنی تمام ذمہ داریوں کو ختم کر دوہم ایسی کسی چیز کو قبول نہیں کر سکتے اور قطر کے ان مطالبات کو نامنظور کرنے کے بعد ہم ہرگز کوئی ایسی چیز منظور نہیں کر سکتے۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…