بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکی شہرلاس اینجلس میں روسی جوڑے کی دنیا کی مہنگی ترین شادی

datetime 6  جولائی  2017 |

لاس اینجلس (این این آئی)روس کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس کے لیے ایک کروڑ ڈالرز (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ لولیتا اوسمانہ روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی بیٹی ہیں جن کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے لاس اینجلس میں اْس مقام پر ہوئی جہاں آسکر ایوارڈز کا انعقاد

ہوتا ہے۔مگر شادی کی یہ تقریب آسکر ایوارڈز سے زیادہ پرتعیش تھی جس میں صرف پھولوں کی سجاوٹ پر ہی پانچ لاکھ ڈالرز خرچ کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لیے وائلن بجانے والوں، رقاص، ریڈ کارپٹ ملبوسات، لیڈی گاگا جیسی گلوکارہ کی پرفارمنس اور دیگر معروف شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ایک روسی ویب سائٹ کے مطابق یہ تصور کرنا تو مشکل ہے تاہم اگر کوئی اس تقریب کو شکست دینا چاہتا ہے تو اسے مریخ پر شادی رچانا ہوگی۔دلہا کے والد بھی ایک ارب پتی ہیں، مہمانوں کا استقبال متعدد وائلن بجانے والوں نے کیا۔دلہن کی آمد بھی کمال کی تھی۔دلہن کا عروسی لباس ہی لاکھوں ڈالرز کا تھا۔وینیو کی چھت لاتعداد روشنیوں سے جگمگا رہی تھی۔مہمانوں کے نام بھی ستاروں کی شکل میں لکھے گئے تھے۔دلہا دلہن کا استقبال بیلے ڈانسرز نے کیا۔کھانے کو بھی انوکھے انداز سے پیش کیا گیا۔میٹھے کے لیے ایک کھلونا ٹرین تیار کی گئی تھی۔10 تہوں پر مشتمل عروسی کیک پر طلائی ورق چڑھائے گئے تھے۔لیڈی گاگا نے سرپرائز شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…