بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ہر سال 60 ہزار افراد ٹی بی سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

datetime 29  مارچ‬‮  2015 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو ز ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال 60 ہزار افراد ٹی بی کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ٹی بی کی مہلک قسم ایم ڈی ار ٹی بی سیمتاثرہ ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک بھر میں ہر سال 5 لاکھ صحت مند شہری ٹی بی کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں سے 60 ہزار افراد بر وقت علاج نہ ہونے اور طبی سہولیات کے فقدان کے باعث موت کی آغوش میں چلے چاتے ہیں۔سندھ ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صاحب جان بدر کا کہنا ہے کہ ٹی بی ایک شخص سے دوسرے کو پھیلنے والی بیماری ہے، یہ مرض ایک متاثرہ انسان سے 10سے لے کر 15 دیگر افراد تک پھیل سکتا ہے، بروقت تشخیص اور علاج سے ٹی بی کا سو فیصد علاج ممکن ہے لیکن اگر اس بیماری کا علاج ادھورا چھوڑ دیا جائے تو یہ بیماری ملٹی ڈرگ ریزِسٹنٹ ٹیوبرکیولوسز میں تبدیل ہو جاتی ہے جسے عام طور پر ایم ڈی آر ٹی بی کہا جاتا ہے اور یہ لاعلاج مرض بن جاتا ہے۔نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام برائے ایم ڈی ا ر کے مشیر ڈاکٹر عبدالغفور کے مطابق ہر سال ملک میں ایم ڈی ار ٹی بی کے 11 ہزار نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ ان مریضوں کے لیے علاج کی سہولت پورے ملک میں دستیاب ہے لیکن اس کا علاج نہ صرف مشکل بلکہ کافی منہگا بھی ہوتا ہے۔ 2 سال تک جاری رہنے والے علاج میں ایک مریض پر کم از کم 5 لاکھ روپے تک اخراجات ا تے ہیں تاہم نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام نے پورے ملک میں 26 خصوصی مراکز قائم کررکھے ہیں جہاں اس مرض کی تشخیص کے علاوہ مفت علاج معالجے کی بھی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ ایم ڈی آر پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر بالکل صحیح نسخہ لکھیں اور علاج کرانے والے مریض بھی اپنی بیماری کا مکمل علاج کرائیں، اسی کے ذریعے اس مرض پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…