اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فاٹا کے جنگ زدہ علاقے میں بھارتی ادویات کی بھرمار ہے‘ اپرا زولیم (نیند کی دوائی) ہندوستان ساختہ 10 گولیاں 5 سے 7 روپے میں دستیاب ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق لوگ سکون آور ادویات کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں حکومت کو اس حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے اور فاٹا میں صحت و صفائی کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔