لاہور (این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزاد ی مریم نوا ز نے کہاکہ جے آئی ٹی میں میری پیشی پراپنے والد کی آنکھوں میں تشویش،خدشات دیکھے ، خوف یا دباؤکے آگے نہیں جھکوں گی،مجھے ظلم وناانصافی سے لڑ نے سے کوئی چیزنہیں روک سکتی ۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ جے آئی ٹی میں میری پیشی پراپنے والد کی آنکھوں میں تشویش،
خدشات دیکھے تو میں نے اپنے والد سے کہاکہ خوف یا دباؤکے آگے نہیں جھکوں گی،مجھے ظلم وناانصافی سے لڑ نے سے کوئی چیزنہیں روک سکتی ۔ مریم نواز نے کہاکہ میں اپنے والدین کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی اور جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ میرے والد نے 30 سال سے زیادہ کے سیاسی کیریئر میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔