اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال شروع کردیا

datetime 4  جولائی  2017 |

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک نئی خوفناک صورتحال پیدا کرتے ہوئے لوگوں کی املاک کو تباہ کرنے اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کرنے کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پلوامہ کے علاقے بہمنو میں بھارتی فوج کی طرف سے کیمیائی ہتھیار وں کے استعمال کے ذریعے تباہ کئے گئے چار مکانوں کے ملبے سے تین کشمیری نوجوانوں جہانگیر کھانڈے ، کفایت احمد اور فیصل احمد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

نوجوانوں کی میتیں اس حد تک جھلس گئی تھیں کہ وہ ناقابل شناخت ہوچکی تھیں۔ ہزاروں لوگوں نے شہید نوجوانوں کے آبائی علاقوں میں انکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بھارتی فوجیوں نے ایسی ہی ایک کارروائی میں ایک ہفتہ قبل پامپور کے علاقے کاکہ پورہ میں تین نوجوانوں کو شہید اور ایک مکان کو تباہ کر دیا تھا ۔ واقعے کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے تقریبا تمام اضلاع میں زبردست مظاہرے کئے گئے ۔ خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ پلوامہ ، شوپیاں، اسلام آباد ، کولگام ، بانڈی پورہ اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی پولیس نے گولیوں ، پیلٹ گن اور پاوا شیلوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ سرینگر میں متنازعہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس بل پر بحث کے دوران نام نہاد اسمبلی کے باہر تاجر تنظیموں کے دھرنے کے شرکاء پر پولیس نے طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا ۔ محمد یاسین خان ، شوکت چوہدری ، ظہور ترمبو اور فیض بخشی سمیت تاجر لیڈروں اور کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کشمیر کے ایوان صنعت و تجارت کے سابق چیئرمین مبین شاہ کو گھر میں نظر بند کردیاگیا۔ تاجر گڈز اینڈ سروس ٹیکس کا دائرہ کا ر مقبوضہ علاقے تک بڑھانے کے بھارتی منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہاہے کہ انتظامیہ عوام ، حریت رہنماؤں اور کارکنوں ، انسانی حقوق کے گروپوں، دانشوروں، سول سوسائٹی کے اراکین اور تاجروں کو عوامی تحریک کے ساتھ وابستگی پر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

شکاگو میں ورلڈ کشمیر اویئر نس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر نے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے 55ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے انکار کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔

ڈاکٹر غلام نبی فائی اور امریکہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے دیگر لیڈروں نے تقریب سے خطاب کیا۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے چیف جسٹس صادق امولی لاری جانی سمیت ایران کی عدلیہ کے اعلیٰ اراکین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیر جیسے مسائل کی قانونی طورپر پیروی کرے اور اس سلسلے میں سرکاری موقف اختیار کرے ۔یہ گزشتہ دس روز میں دوسرا موقع ہے کہ جب آیت اللہ خامنائی نے کشمیر کے مظلوم عوام کا ذکر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…