جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطرتنازعہ،سعودی عرب اورپاکستان میں تعلقات کشیدہ،پاکستان کو اہم معاملے پر صاف انکار،دو شرائط عائد کردیں

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قطرتنازعہ،سعودی عرب اورپاکستان میں تعلقات کشیدہ،پاکستان کو اہم معاملے پر صاف انکار،دو شرائط عائد کردیں، تفصیلات کے مطابق پاکستانی روزنامہ خبریں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودیہ عرب کے فرمانروا سلمان عبدالعزیز پاکستانی حکومت کے سعودیہ عرب کی قطر اور ایران کے حوالے سے پالیسی پر ناراض ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کو آگاہ کیاگیا ہے کہ پاکستانی حکومت اگر سعودی دوستی کی برملا ’’اونر شپ ‘‘ نہیں لے سکتی ہے تو کسی بھی ہنگامی یا جنگی صورتحال میں یہ کیسے ممکن ہو گا کہ وہ اپنی پارلیمنٹ کو سعودی عرب کی مدد کیلئے تیار کر سکے؟۔اسی وجہ سے سعودی فرمانروا پاکستان کی جانب سے قطر معاملے پر ثالثی کی پیشکش کو بھی مسترد کر چکے ہیں سعودی عرب کاموقف ہے کہ پاکستان کو قطر یا سعودیہ عرب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ہفتے قبل وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں جانے والے پاکستانی وفد کو بتایا گیا تھا کہ اگر وہ اس حوالے سے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو قطر کو اس بات پر آمادہ کریں کہ اول وہاں پر موجودتر کی کے فوجی اڈے کو ختم کروانے میں اپنا سفارتی کردار ادا کریں دوئم قطری حکومت کو الجزیرہ ٹی وی کی بندش پر تیار کرے دوسری صورتحال میں دونوں ممالک میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے جس کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…