کراچی (این این آئی)نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی سماجی رابطے کی کاروباری ویب سائیٹ پر کتوں کی آوارہ نسل کو نایاب بنا کر بیچنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق ملزم صغیر او ایل ایکس کے زریعے آوارہ کتوں کو نایاب نسل کا کتا ظاہر کرکے بیچتا تھا اور مختلف مہنگی نسل کے کتوں جیسا رنگ کرتا تھا۔
انہوں نے کہا ملزم نے کراچی کے شہری کو رنگ کئے گئے کتے مہنگی نسل کے کتے ظاہر کرکے انٹرنیٹ کے زریعے فروخت کئے۔جس پر ریاض الدین نامی شہر مقدمہ درج کرایا اور بتایا کہ جب اسے ڈیلیوری ملی تو اسے ملزم کے فراڈ کی حقیقت کا پتہ لگا۔انہوں کہا کہ مدعی نے جب کتے کے بچوں کو نہلایا تو ان کا رنگ اتر گیا۔ملزم صغیرنے کتے کے عوض پچاس ہزار روپے وصول کررہا تھا۔ پولیس نے کاروائی کی اور او ایل ایکس خریدار بن کر ملزم صغیر کو گرفتار کیا ۔ملزم صغیرکے قبضے سے چار لوکل جو کہ جرمن شیفرڈ کتے ظاہر کئے گئے برآمد کرلئے گئے ہیں۔