لاہور ( این این آئی) محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے 31 جولائی تک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کروانے والوں کو 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ایکسائز آفس میں ٹوکن ٹیکس جمع کروانے والوں کا رش لگ گیا۔
ڈی جی ایکسائز نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز دفاتر میں شام 6 بجے تک ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے رشوت لے کر ٹوکن جمع کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹر کو معطل کردیا۔