اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے میں صاف پانی مہیا کرنے کے لئے پنجاب صاف پانی کمپنی کے دفاتر کو 36 اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 1984 میں کمپنیز آرڈیننس کے تحت قائم کردہ کمپنی کے رینجنل دفاتر راولپنڈی ، فیصل آباد ، ملتان ، گوجرانوالہ ،بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ، سرگودھا اور سیالکوٹ میں کھولے جائیں گے ۔ اس حوالے سے باقاعدہ اشتہارات بھی شائع کرا دیئے گئے ہیں ۔