جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو ( آن لائن ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے رواں برس کے آخر میں دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرنا شروع ہوئی جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم رواں برس کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس خبر نے کرکٹ کے ترسے پاکستانیوں کو خوب خوش کیا۔ تاہم اب سری لنکن

کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات کے وینیو پر ہی ہوگی۔

کھیلوں کی مزید خبریں پڑھیں

فاف ڈیوپلیسی ذاتی وجوہات کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

جوہانسبرگ (آن لائن)جنوبی افریقہ کے کپتان فیف ڈیوپلیسی ذاتی وجوہات کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ڈیوپلیسی جنوبی افریقہ میں موجود ہیں جہاں وہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد پیچیدگیوں کے باعث اپنی شریک حیات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر محمد موسی جی کا کہنا تھا کہ ‘فیف ڈیوپلیسی کی بیگم کے ہاں گزشتہ ہفتے بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن پیچیدگیوں کے باعث ان کی برطانیہ آمد میں تاخیر ہوئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘نوزائیدہ بچہ اور ماں گھر پر ہیں لیکن وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے اور رواں ہفتے کے آخر میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے’۔ان کی غیر موجودگی میں اوپنر ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ 1992 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے کپتان بننے والے بارھویں کھلاڑی ہوں گے۔فیف ڈیوپلیسی کی جگہ تھیونس ڈی بریون یا نئے کھلاڑی ایڈن مارکرم کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب تجربہ بالر ورنن فلینڈر کو کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی وزیر نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ کو فکس قرار دے دیا، اپنی ہی کرکٹ ٹیم کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

نئی دہلی( آن لائن ) بھارت کے ریاستی وزیر نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ کو فکس قرار دیتے ہوئے اپنی ہی کرکٹ ٹیم کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیمئپنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی فتح جہاں بھارت کے کرکٹ فینز کو ہضم نہ کر سکے وہیں بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر سماجی بہبود رام داس اتھاولے نے بھی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میچ کو فکس قرار دے دیا۔رام داس کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل فکس کیا تھا، انہوں نے سوال کیا کہ پورا ٹورنامنٹ اچھا کھیلنے والے بھارتی کھلاڑی فائنل میں کیسے پرفارم نہ کرسکے۔وزیر رام داس نے ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ پر فکسنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے ہمیں دھوکا دیا اور پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔رام داس نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ کے الزام میں پوری ٹیم سے تحقیقات کی جائے۔بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی جیسا شخص کہ جو اکثر سنچری سکور کرتا ہے اور دیگر شاندار کھلاڑی جو کہ ماضی میں بہت سے رنز اسکور کر چکے ہیں، ان کو دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ جیسے وہ ہارنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…