ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

دلہن کون ہے اور کب بارا ت لیکر جائیں گے؟ جمشید دستی نے شادی کا اعلان کر دیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمشید دستی کا آئندہ عام انتخابات کے بعد شادی کرنے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی علاقے مـظفر گڑھ پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کے حامیوں اور علاقے کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میرا جرم صرف یہ تھا کہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی

نشست کےسامنے آ کر گو نوا زگو کے نعرے لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں سانپ اور چوہے چھوڑے گئے جلد نواز شریف اپنے خاندان سمیت جیل میں ہونگے۔رکن قومی اسمبلی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات کے بعد شادی کر لیں گےتاہم انہوں نے اپنی دلہن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کون ہے ۔یاد رہے کہ جمشید دستی کو گزشتہ روز اشتعال انگیز تقریر کیس میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…