اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ جے آئی ٹی ممبران میں سے تین ممبران جوڈیشل اکیڈمی نہ پہنچ سکے، حسین نواز کا فائنل بیان قلمبند کرنے کیلئے آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر نعمان، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عامر عزیز موجود۔ تفصیلات کے مطابق حسین نواز کی چھٹی بار پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے تین اراکین جوڈیشل اکیڈمی نہ آئے۔ حسین نواز کا فائنل بیان قلمبند کرنے کیلئے آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر نعمان،
جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عامر عزیز موجودہیں۔ نجی ٹی وی سما نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متعلقہ تینوں افسران جے آئی ٹی سے متعلق دیگر اہم امور نمٹا رہے ہیں، ان امور کی انجام دہی کیلئے ان تینوں اراکین کو فیلڈ ورک کیلئے جانا تھا، جس کے باعث تینوں افسران اب تک اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔تینوں افراد دس جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے والی رپورٹ پر کام رہے ہیں، جو نہایت اہمیت کی حامل ہے۔