اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات سے پیر کو تین لاشوں کے ملنے سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیلور کی حدود سے مناظر علی ولد علی اکبر سکنہ تمیر کی لاش ملی،مرنے والے کی عمر 55سے60سال ہے جسے نا معلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے قتل کیا
دوسری لاش تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جی ایٹ فور سے ظہیر عباس نامی شخص کی لاش ملی ہے، مرنے والے کی عمر 35سے چالیس سال ہے، پولیس کے مطابق ظہیر منشیات کا عادی لگتا ہے تیسری لاش تھانہ ترنول کی حدود فتح جنگ مرچاں سے نا معلوم نو جوان کی لاش ملی ہے جس کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے تینوں لاشوں کو۔پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ایک ہی روز مختلف علاقوں سے تین لاشیں ملنے سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ دوسری طرف پولیس حکام نے لاشیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔