لاہور (آئی این پی) انویسٹی گیشن پولیس تھانہ مغلپور ہ نے 9سالہ ایمان تنویر کے قتل میں ملوث قاتل عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا۔مزید تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن حسنین حیدر اور ایس پی آپریشن علی رضانے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسماۃ ایمان تنویر اور عبدالرحمن دونوں بہن بھائی تھے عید کی چھٹیاں گزارنے دادی کے طرف آئے ہوئے تھے۔
دادی کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہرگئی دونوں بہن بھائی میں ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے لڑائی ہوئی تو عبدالرحمن نے ایمان تنویر کے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر فرش پر کھینچا جس سے ایمان تنویر کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے بعد عبدالرحمن نے اپنی بازوں کاٹ لی۔دادی گھر پہنچی تو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی۔ محلے داروں نے دیوار پھلانگی توعبدالرحمن زخمی حالات میں پایا گیااور ایمان تنویر کی موت واقع ہو چکی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس نے 48گھنٹوں کے دوران بچی کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے شک کی بناء پر عبدالرحمن کو گرفتار کیاجس پر عبدالرحمن نے اعتراف جرم کر لیا۔