ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کو نکالا گیا تو کیا ہوگا؟عاصمہ جہانگیرنے حیرت انگیز پیش گوئی کردی

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کو خاندان سمیت سزا دینے سے قبل ان کو مجرم ثابت کرنا ہو گا‘بغیر ٹرائل سزا نہیں ہو سکتی،اگر نواز شریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آ جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ٹرائل ہوگا پھر سزا ہوگی ۔

اگرکسی نے جرم کیا ہے تو سزا ملنی چاہیے بغیر ٹرائل سزا نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو نکالا گیا تو شوکت عزیز جیسا کوئی اور آ جائے گا۔سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے گاڈ فادر کے الفاظ استعمال کرنے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ انہیں گاڈ فادر کے الفاظ سن کربہت دکھ ہوا دونوں جج بہت اچھے ہیں۔ ہوسکتا ہے انہوں نے گاڈ فادر اورسسیلین مافیا کے الفاظ طنزیہ طور پر ادا کئے ہوں۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ججز حضرات نے مافیا نہیں دیکھا ہم نے کوٹ لکھپت جیسی جیلیں دیکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظیر بھٹو کی شہادت سے آج تک بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…