اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب :شاہ سلمان کی تعریف کی پاداش میں کالم نگار معطل

datetime 3  جولائی  2017 |

ریاض ( آن لائن) سعودی عرب کی مقامی اخبار کے کالم نگار کو شا ہ سلمان کی تعریف کرنے کی پاداش میں اس وقت معطل کر دیا گیا جب وہ شاہ سلمان کی تعریف کے پل باندھنے میں حد سے تجاوز کر گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق الجزیرہ نامی اخبار کے کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کی تعریف کرتے ہوئے وہ الفاظ استعمال کر دیے جو اللہ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔سعودی عرب میں بادشاہ کی تعریف کرنا روایتی بات

ہے اور عام طور پر اس کی توقع بھی کی جاتی ہے۔کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کے لیے خاصیت کے لیے وہ الفاظ استعمال کیے کو اللہ کے لیے کیے جاتے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ان الفاظ کے استعمال پر بہت حیران ہوئے اور انھوں نے کال نگار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔یہ کالم گزشتہ روز شائع ہوا تھا اور اخبار الجزیرہ نے اس کالم پر معافی بھی شائع کی۔تاہم چند سعودی میڈیا کے مطابق اخبار کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی مزید خبریں پڑھئے

بھارت :جائیداد کا تنازع ،گینگ ریپ کے بعد خاتون پر پانچویں بار تیزاب پھینکا گیا

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں خاتون پر ایک بار پھر تیزاب پھینک دیا گیا گیا ہے،خاتون پر اس سے قبل چار بار پہلے بھی تیزاب پھینکا جا چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خاتون لکھنؤ میں خواتین کے ہاسٹل کے باہر ہینڈ پمپ سے پانی بھر رہی تھیں جب ان پر پانچویں بار تیزاب پھینکا گیا۔ان 35 سالہ خاتون پر چار بار تیزاب پھینکے جانے کے بعد سے پولیس کے گارڈز دیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر حملوں کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔حملے کے بعد خاتون کو مکمل سکیورٹی دینے میں ناکامی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق جائیداد کے تنازعے پر ان کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد 2008 میں ان پر تیزاب پھینکا گیا۔جن دو افراد پر تیزاب پھینکنے کا الزام تھا انہی دو افراد نے 2012 اور 2013 میں مبینہ طور پر ان پر تیزاب پھینکا تاکہ خاتون اپنے مقدمات واپس لے لیں۔رواں سال مارچ میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ٹرین میں سفر کر رہی تھیں جب ان کو زبردستی تیزاب پلایا گیا۔ان دو افراد پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے چل رہے ہیں لیکن ان کو اپریل میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

فرانس: نامعلوم افرادکی مسجد پر فائرنگ، 8 افراد زخمی

پیرس(آن لائن )فرانس کے جنوب مشرقی شہر آوینیو میں ایک مسجد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 8 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پروسیکیوٹر آفس نے واقعے میں دہشت گردی کا عنصر شامل کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وقت کے مطابق 10 بجکر 30 منٹ پر ایک گاڑی میں سوار دو افراد نے مسجد کے قریب فائرنگ کی، ان کے پاس شاٹ گن بھی موجود تھی۔ پروسیکیورٹر آفس نے مزید کہا کہ ’ہمیں اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق واقعے میں مسجد کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، سڑک پر ہونے والے اس واقعے میں مذہب کا کوئی عنصر شامل نہیں‘۔ادھر عینی شاہدین کے مطابق کار میں چار افراد سوار تھے اور سب نے نقاب پہن رکھے تھے۔واقعے کی تحقیقات کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ایک شخص نے پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک گاڑی مسجد سے ٹکرانے کی کوشش کی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔مذکورہ واقعے کے بعد فرانس میں مسلمان رہنماؤں نے پیرس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مسلم عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا تھاعلاقے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گینگز کی آپ کی لڑائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ علاقے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گینگز کی آپ کی لڑائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…