ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

500روپے والے نوٹ میں کون کون سی سکیورٹی خصوصیات موجود ہیں؟ جانئے!

datetime 2  جولائی  2017 |

کراچی( این این آئی)او وی آئی پرچم کے بغیر پانچ سو روپے والے نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ سو روپے کا نئے ڈیزائن والا نوٹ 2006 میں متعارف کرایا تھا۔ پہلے سے مختلف سائز، ڈیزائن، اور رنگ کے حامل ان نوٹوں میں جدید ترین سیکورٹی خصوصیات موجود ہیں۔ بعد میں ایک اور سیکورٹی خصوصیت بھی شامل کر دی گئی

یعنی آپٹیکل ویری ایبل انک (او وی آئی)سے بنا ہوا، رنگ بدلنے والا پرچم بھی ان نوٹوں پر ثبت کیا گیا تاکہ جعل سازی کی روک تھام کو مزید موثر بنایا جا سکے اور عام لوگ اصل نوٹ کو بآسانی پہچان سکیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں پانچ سو روپے کے دونوں طرح کے نوٹ دستیاب ہو گئے، یعنی 2006 سے 2009 تک جاری کیے گئے بغیر او وی آئی والے نوٹ، اور 25 جنوری 2010 سے موثر ہونے والے نوٹ جو او وی آئی خصوصیت رکھتے ہیں۔چنانچہ تمام متعلقہ فریقوں کے مفاد میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ ان پر او وی آئی پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگر سیکورٹی خصوصیات درست ہوں۔عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی بینک نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ کے سیکشن روپے کو پہچانو دیکھیں۔ (http://www.sbp.org.pk/finance/NotePehchano/index.asp).

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…