ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ہسپتالوں ، تعلیمی اداروں، عوامی مقامات پرکینٹینز بند،کیٹرنگ کمپنیوں ،شادی ہالوں کو سیل کرنے کا حکم،حتمی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) شادی ہالوں، شادی بیاہ و دیگرتقریبات میں کھانا فراہم کرنے والی کیٹرنگ کمپنیوں ، سرکاری دفاتر ،تعلیمی اداروں ،پارکوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر صرف منظور شدہ کمپنیوں کو کھانے پینے کے کاروبارکی اجازت ہو گی۔ایسے تمام مقامات پر اشیاء خوردونوش کی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے لیے بھی لائسنس کا حصول لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائسنس کے حصول کے لیے 15جولائی کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی طرف سے جاری کرد ہ حکم نامے میں تمام شادی ہالوں ، کیٹرنگ کمپنیوں، کینٹین کے کاروبار سے منسلک اور اشیاء خوردونوش کی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس کے حصول کے لیے 15جولائی کی حتمی تاریخ دی گئی ہے ۔ 15جولائی تک لائسنس حاصل نہ کرنے والوں کو کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔اس حوالے سی ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ شادی ہالوں اور کینٹینوں سے روزانہ کی بنیاد پر بھاری تعداد میں لوگ کھانا کھاتے ہیں۔ ایسے مقامات پر محفوظ اور صاف ستھری غذاء کی فراہمی یقینی بنا کر خوراک سے پیدا ہونے والے مسائل سے کافی حدتک عوام کومحفوظ رکھا جا سکتاہے۔ تمام کمپنیوں کو لائسنس یافتہ بنانے کا مقصد کھانے کے کاروبار میں قوانین کی سوجھ بوجھ رکھنے والے افراد کولانا اور کسی بھی جگہ پر کھانے کے کاروبار سے منسلک افرادکے مکمل کوائف کی بدولت ان پر مکمل نگرانی کے عمل کو موثر بنانا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ لائسنس یافتہ کمپنیوں سے سپلائی لینے کی صورت میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے مافیا کی نشاندہی اورروک تھام بھی ممکن ہو سکے گی۔کسی بھی جگہ سے ناقص یا ملاوٹی اشیاء خوردونوش کے برآمد ہونے کی صورت میں اس کے سپلائر سے ملاوٹ کے ماخذکی تلاش ممکن ہو سکے گی۔ 2ماہ قبل سے تمام کمپنیوں کو شرائط پوری کرنے اور لائسنس بنوانے کی وارننگ دی جا رہی تھیں۔ اب اس حوالے سے 15جولائی کی حتمی تاریخ دے دی گئی ہے جس کے بعد کسی بھی غیر منظور شدہ کمپنی کو کا م کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…