ملتان(این این آئی) لیہ سے ملتان آنے والی ایک مسافر وین میں آتشزدگی کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ہیڈ محمد والا میں چلتی ہوئی وین کے ایل پی جی سلنڈر میں آگ لگ گئی جسے وہاں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اس مسافر وین میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے
30 افراد سوار تھے جن میں چھ افراد جاں بحق اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ پر زخمیوں اور لاشوں کو وین سے نکالا اور انہیں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کیا طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جسکے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ذرائع کے مطابق وین میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو لیہ سے زیارت کے لیے ملتان جارہے تھے۔