جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ کام کرنے والے کو غلاف کعبہ کے پیچھے بھی نہیں چھوڑیں گے‘‘

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران نہ حقوق اللہ ادا کرتے ہیں نہ حقوق العباد، کرپٹ افراد غلاف کعبہ کے پیچھے چھپ جائیں ہم انہیں وہاں سے نکال لائیں گے۔ عوام کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام مجبور اور محروم زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پنجاب کے لاکھوں عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔عوام کو دیہات میں تعلیمی سہولیات دی جائیں گی، صنعتی یونٹ لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آئے گا اور جلد آئے گا، پاناما کیس کے بعد مزید فیصلے بھی آئیں گے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو فٹ پاتھوں پر لیٹا دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے،

آپ کروڑوں کے اشتہار دے کر پنجاب کو بہترین ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہمیں دیکھنا ہے کس کی وجہ سے لوگ اپنی عزت اور غیرت کا سودا کرنے پر مجبور ہیں، ہمیں سوچنا ہو گا کہ کن کی وجہ سے لوگ غربت کا شکار ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سب سے جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف مہم شروع کی تھی لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی اس لئے ہمیں عدالت جانا پڑا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزرا نے جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں تقسیم کیں اب کیوں رو رہے ہیں۔ حکومت کا کام رونا نہیں عمل کرنا ہوتا ہے۔پارٹی تبدیل کرنے والوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، عوام کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں۔ ملک کے لیے ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…