ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان (ن) لیگ کی دو بڑی اور کلیدی وکٹیں گرانے کو تیار

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق ایوب خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان 8 جولائی کو ہری پور جائیں گے جہاں پر مشرف دور میں وزیر رہنے والے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان اور سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر باضابطہ طور پر عمران خان کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے۔ایوب خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرف دور میں مسلم لیگ سے بے وفائی کرنے والے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے فرزند عمر ایوب خان مشرف دور میں بھی اپنے حلقہ این اے 19 کے لیے کوئی بھی بڑا میگا پروجیکٹ نہیں لا سکے بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

اور ہری پور کے حلقہ این اے انیس سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اپنے سیاسی روایتی حریف اور پی ٹی آئی کے موجودہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر راجہ عامر زمان کے خلاف الیکشن لڑا اور شکست کھائی، دھاندلی کے الزامات پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ نے حلقہ این اے انیس سے دوبارہ الیکشن کے احکامات جاری کیے تھے۔ضمنی انتخابات میں بھی پارٹی نے عمر ایوب خان کو نظر انداز کر کے ایک نوجوان بابر نواز خان کو ٹکٹ دے دیا۔ عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر راجہ عامر زمان پچاس ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے بابر نواز خان بھاری اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں کم عمر ترین رکن قومی اسمبلی بن گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…