کراچی (این این آئی)غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے ایک ارب 88کروڑ ڈالر واپس بھیجے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017 کے گیارہ ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد سے زائد منافع پاکستان واپس بھیجا۔مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالیاتی شعبے سے سب سے زیادہ 33 کروڑ 23 لاکھ ڈالر واپس بھیجے گئے۔فوڈسیکٹر سے 27، پاور سیکٹر سے 16، مواصلات سے 14، کیمیکل اور آئل اینڈ گیس سیکٹر سے 13 اور 10 کروڑ ڈالر واپس بھیجے گئے۔