منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خان حاقان عباسی کا خودساختہ بیٹا 6 ساتھیوں سمیت گرفتار ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مردان سٹی پولیس نے خود کو وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خان حاقان عباسی کا بیٹا ظاہر کرنے والے جعل ساز کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات اور نشے کے آلات برآمد کرلئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ نوشہرہ کی جانب سے دو مشکوک (ویگو) گاڑیاں مردان کی طرف آر ہی ہیں جس میں با مسلح مشکوک افراد سوار ہیں۔

اس اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی خالد خان نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ شریف آباد چوک میں ناکہ بندی کے دوران مذکورہ دو مشکوک (ویگو) گاڑیوں کو کافی مذاحمت کے بعد قابوں کرلیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق گاڑیوں میں سوار افراد کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف، پستولیں، کارتوس، 1020 گرام چرس، آئس، شراب، پاکٹ فون اور نشے کے آلات برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔میاں سعیدنے بتایا کہ ملزمان میں ایک لڑکے نے خود کو وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خان حاقان عباسی کا بیٹا ظاہر کیا تاہم پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ وزیر کا بیٹا نہیں ہے بلکہ اس کا اصل نام احمد ولد سردار خواجہ عباسی سکنہ راولپنڈی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں میں کامران ولد فضل دیان سکنہ رجڑ چارسدہ، حامد خان ولد طور خان سکنہ جمرود خیبر ایجنسی، بہرام خان ولد باد شاہ خان، ڈرائیور نام ثناء اللہ ولد ٹکا خان سکنہ نستہ چارسدہ اور ڈرائیور اقتدار ولد محمد ظاہر شاہ ساکن خیبر ایجنسی وزیر ڈھنڈ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…