اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر(ن )لیگ نے مٹھائیاں بانٹی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ رپورٹ عدالت میں پیش ہونے کا وقت آیا تو ن لیگ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں،
سرکاری افسران کو براہ راست دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ عدالت کا فیصلہ کیا آئے گا، فیصلہ حکومت کے خلاف آیا تو بھی کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعظم نامزد یا اسمبلیاں تحلیل کرکے دوبارہ الیکشن کرالیں ٗہمیں نہیں عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کی جلدی ہے۔