ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ہری پور میں مسلم لیگ (ن) کو دھچکا:ایوب خاندان پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار

datetime 1  جولائی  2017 |

ہری پور(آن لائن) ہری پور میں حکمران جماعت کو بڑا سیاسی دھچکا ، ایوب خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ،عمران خان 8جولائی کو ہری پور جائیں گے جہاں پر مشرف دور میں وزیر رہنے والے سابق وزیر خزانہ عمرا یوب خان اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر باضابطہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہو جائیں گے ۔ ایوب خاندان کے قریبی زرائع نے بتایا ہے کہ مشرف دور میں

مسلم لیگ سے بے وفائی کرنے والے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب اور ان کے فرزند عمر ایوب خان مشرف دور میں بھی اپنے حلقہ این اے 19کے لیے کوئی بھی بڑا میگا پروجیکٹ نہیں لا سکے بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور ہری پور کے حلقہ این اے انیس سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اپنے سیاسی روایتی مخالف حریف اور پی ٹی آئی کے موجودہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر راجہ عامر زمان کے خلاف الیکشن لڑا اور شکست کھائی، دھاندلی کے الزامات پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ نے حلقہ این اے انیس سے دوبارہ الیکشن کے احکامات جاری کیے تھے ضمنی انتخابات میں بھی پارٹی نے عمرا یوب خان کو نظر انداز کرکے ایک نوجوان بابر نواز خان کو ٹکٹ دے دیا عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر راجہ عامر زمان پچاس ہزار ووٹوں سے شکست کھا گے اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے بابر نواز خان بھاری اکثریت کے ساتھ اسمبلی میں کم عمر ترین رکن قومی اسمبلی بن گے 2018کے انتخابات کے لیے بھی پارٹی کی اعلی قیادت اور صوبائی صدر انجےئر امیر مقام جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے بابر نواز خان کو جلسہ عام میں ٹکٹ کنفرم کرنے کی نوید بھی سنا دی تھی عمر ایوب خان آئندہ الیکشن میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ

نہ ملنے پر پارٹی قیاد ت سے ناراض تھے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف آصف کرمانی خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اعلی قیادت سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ الیکشن کے لیے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی جس پر دلبرادشتہ کواپنے کزن وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کے مشیر اکبر ایوب خان او ر ان کے بھائی یوسف ایوب خان سے مشاورت کے بعد عمران خان سے رابطوں کا سلسلہ تیز کرکے عمران خان کے ویثرن سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا عمران خان ہفتہ 8جولائی کا دورہ ہری پور آمد متوقع ہے جہاں عمر ایوب سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب عمران خان کے ہمراہ باقائدہ شمولیت کا اعلان کر دیں گیں اس موقع پر ان کے کزن یوسف ایوب اکبر ایوب سمیت دیگر افراد جو پہلے سے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے تھے ان کے ہمراہ ہوں گیں یاد رہے کہ متعدد پارٹیاں تبدیل کرنے والے عمر ایوب کے چچا زاد ابھائی یوسف ایوب جعلی ڈگری پر سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہل قرار ہیں انھوں نے اپنے بھائی اکبر ایوب کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشت پرکامیاب کروا کے وزیر محکمہ مواصلات اور مشیر وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ بنا دیا ہے عمر ایوب کی شمولیت کے بعد پورا ایوب خاندان ایک ہی پارٹی میں سیاسی سفر شروع کر دے گا اس صورتحال پر رابطہ کر نے پر پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر راجہ عامر زمان نے بتایا ہے کہ پارٹی ٹکٹ مشاورت کے بعد سینٹرل کمیٹی فیصلہ کر تی ہے تاحال آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے انیس ہری پور سے کسی بھی شخص کے لیے ٹکٹ کنفرم نہیں کیا گیا ہے اس کا فیصلہ مستقبل میں کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ایوب خاندان نے برسوں اس حلقہ میں حکمرانی کی ہے اب تک کوئی بھی میگا پروجیکٹ اپنی عوام کے لیے نہیں لا سکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…