لاہور(این این آئی) ہنجروال کے علاقے میں بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بہن کو اینٹوں کے وارکرکے قتل کردیا،فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں شرافت مسیح نامی شخص نے مبینہ طو رپر غیرت کے نام پر
اپنی تیس سالہ بہن فرزانہ کو اینٹیںمارمار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی، ملزم نے موقع واردات سے فرار ہونا چاہا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔