پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن سے قبل ریحام خان کی سیاست میں باقاعدہ انـٹریِ ،کس بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہونے جا رہی ہیں؟خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخوا میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ ن لیگ کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بفہ کے گائوں بجنہ میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے

مرکزی رہنما کے گھر تقریب میں صحافی سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے جس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کا وسائل پر برابر کا حق ہے۔ موجودہ دور اور مستقبل میں سی پیک منصوبے کی تکمیل کے بعد روزگار کے مواقع بـڑھیں گے جس پر ہر علاقہ کو برابری کی بنیاد پر ان کا حصہ ملنا ضروری ہے۔ میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہوں۔ ریحام خان نے بتایا کہ ان پر سیاست میں آنے کیلئے ملک بھر سے چاہنے والوں کا بہت زیادہ دبائو ہے۔ وہ سیاست میں آنے کیلئے صلاح مشورہ کر رہی ہیں ۔ آئندہ چند ماہ میں دو بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا انتخاب کریں گی تاہم وہ مشروط طر پر اس سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی جو بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکتم عملی اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائے۔ رحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے الیکشن جیتنے کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے چھانٹی ہو رہی ہے یقیناََ یہ پارٹی کیلئے مشکل وقت ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخواہ میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک میں حزب اختلاف نظر نہیں آرہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے گائوں کے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزار ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…