اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بینکوں میں عید کی چھٹیوں کے بعد پھر تین دن کی چھٹی، تفصیلات کے مطابق عید الفطر میں تین چھٹیاں گزارنے والے بینک ملازمین کے لئے ایک بار پھر چھٹیوں کی نوید آگئی بینک ملازمین کی چھٹیوں کے مقابلے میں عوام کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ملک بھر میں تمام کمرشل بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے پیر 3 جولائی کو بینک ہالیڈے کی وجہ سے بند رہیں گے، اس طرح ہفتے اور اتوار دو دن کی چھٹیاں پیر کی
چھٹی سے مل کر تین بن جائیں گی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے بنکوں کی چھٹیوں کے شیڈول میں یکم جولائی کو بینک بند رہتے ہیں اور کسی قسم کا لین دین نہیں کرتے۔ اس بار یکم جولائی کیوں کہ ہفتے کو آ رہی ہے اس لیے نئے سرکلر کے مطابق بینک اپنی تعطیل ہفتہ یکم جولائی کے بجائے تین جولائی پیر کو کریں گے، واضح رہے کہ بنک عید الفطر کی تعطیلات کے باعث پانچ روز تک مسلسل پانچ دن تک بند رہے ہیں۔ اور اب پھر تین دن بند رہیں گے۔