جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے معروف وکیل نے جمشید دستی کا مقدمہ لڑنے کا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ جمشید دستی کا مقدمہ خود لڑوں گا ،جے آئی ٹی میں شریف برداران کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔حکمران غیر جمہوری رویے اپنا رہے ہیں جس کی زندہ مثال جنوبی پنجاب کا استحصال اور جمشید دستی کو پابند سلاسل کرنا اور جیل میں ان پر تشدد ہے۔

جمشید دستی کی رہائی کے لئے وکلاء رہائی کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتاہوں جس کی میں خود نگرانی کروں گا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپوزیشن کے مشترکہ مطالبہ پر جمشید دستی کی گرفتاری پر نوٹس لیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی رہائش گاہ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ جمشید دستی پر ایک ویڈیو پر دہشت گردی کے مقدمے بنوانے والے خود دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور حکمران خود سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان ساری ناانصافیوں کے خاتمے کے لئے آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کے زریعے ان سے بدلہ لیں اور پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے کے لئے عمران خان کو وزیراعظم بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کا مقدمہ مجرمانہ غفلت کا حکمرانوں پر درج کیوں نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے لئے پروٹو کول اور اپوزیشن کے لئے سانپ اور بچھو کی ایک نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں صرف شر یف خاندان کی پروٹیکشن بنائی ہو ئی ہے اور پانچ قسم کی پنجاب میں پولیس بنائی ہو ئی ہے سانحہ احمد پور شرقیہ کے وقت پولیس کہاں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر بجٹ میں جنوبی پنجاب کے صحت کے منصوبوں کے پیسے کاٹ کر سریہ ساجن اور جنگلہ جندالہ کے منصوبوں پر لگائے گئے۔

تحریک انصاف اور عمران خان تمام پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کردیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں نازی ازم ہے اور تحریک انصاف نازی ازم کا راستہ روکے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پارلیمنٹرین اور بیوروکریسی کا ڈیڑھ لاکھ بچہ سرکاری سکولوں میں آ گیا یہ تحریک انصاف ہی ہے جو عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے عملی طور پر جدوجہد کر رہی ہے۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابراعوان کی سینئرسیاستدان امیدوارپی پی 200ملک قادرنوازسانگی کی رہائشگاہ پر پہنچے اورتحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 151 میاں سلیمان قریشی اور پی پی 200 کے امیدوار قادر نوازسانگی سے ملاقات کی اور مقامی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کا کہنا تھا کہ قوم کرپشن زدہ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔حقیقی تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔35

سال تک پنجاب میں راج کرنے والے شریف خاندان نے جنوبی پنجاب کی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔جنوبی پنجاب کے صحت اورتعلیم کے منصوبوں کے پیسے لاہور میں جنگلہ بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبوں پر لگائے جارہے ہیں،جمشیددستی نے جب جنوبی پنجاب کی محرومیوں کی آوازاٹھائی تواسے پابندسلاسل کردیا گیا اور جیل میں اس پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمشیددستی کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بولنے کی سزادی جارہی ہے۔رکن قومی اسمبلی کی رہائی کیلئے ہماری وکلاء کی ٹیم کوشش کررہی ہے۔بابراعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام ن لیگی حکومت کی خطے سے کی گئی ناانصافیوں کابدلہ اگلے الیکشن میں ووٹ دیکر کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…