منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ جاری

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انکی صحت بلکل ٹھیک ہے اور ان پر جیل میں کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جارہ کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد جمشید دستی ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور انکے دانت میں درد کی تکلیف کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 5ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ جمشید دستی کو معدے اور مثانے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص کیلئے ادویات بھی تجویز کر دی گئی ہیں۔طبی معائنے میں ان پر تشدد کے آثار نہیں پائے گئے جبکہ بلڈ ٹیسٹ اور ای سی جی بھی معمول کے مطابق ہے جمشید دستی نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ جیل میں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انکے سیل میں بچھو تک چھوڑے گئے ہیں ، دوران قید انہیں کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں دیا جا رہا ۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے تشدد پر نوٹس لینے کی اپیل بھی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…